جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

میں نہ سعودیہ گیا اور نہ ہی کوئی صدقات اور فطرانہ کی کوئی تقریب ہوئی، مراد سعید کی وضاحت

datetime 16  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے واضح کیا ہے کہ میں نہ سعودیہ گیا اور نہ ہی کوئی صدقات اور فطرانہ کی کوئی تقریب ہوئی، سیلاب زدگان کی امداد، ترک خاتوں اول کا ہار چرانے والوں اور فرزند زرداری کے ابو کو ہر جگہ فطرانہ ، زکو اورکمیشن نظر آتا ہے ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ سعودی عرب دورے کے حوالے سے

گیلانی کے بیٹے نے وہی ٹویٹ کیا جس کا ذکر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کیا، انہیں اپنے جھوٹ پر شرم نہیں آتی۔ مراد سعید نے اپوزیشن پر تنقید کہا کہ ترک خاتون اول کا سیلاب زدگان کیلئے دیا ہوا ہار ان کے والد صاحب نے چرا یا، سیلاب زدگان کیلئے جب پاکستان کو امداد ملی تو انہوں نے یہ امداد بھی کھا لی، اس کے بعد جب آئی ڈی پیز آئے تو آئی ڈی پیز کیراشن کیلئے جو امداد اور سامان دیا گیا وہ بھی کھا گئے، اس کے بعد زلزلہ زدگان کیلئے جو صدقہ خیرات، فطرانہ اور امداد ملی وہ بھی کھا گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بھی بڑھ کر سندھ کے عوام کی گندم بھی کھا گئے، گزشتہ سال جب لاک ڈائون آیا اور لاک ڈائون کا راشن بھی وہ کھا گئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پڑھ لیں یہ وہ لوگ ہیں جو ٹریکٹر اور کسانوں کے نام پر ملنے والا پیسہ بھی ہضم کرگئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں 37 ہزار کمبل ملے وہ کمبل بھی انہوں نے نہیں چھوڑے۔ مراد سعید نے کہا کہ ایک اور خاتون جو جعلسازی میں پکڑی گئی تھی اس کا میڈیا سیل بھی بہت شور مچا رہا ہے، آپ کو یاد ہو گا، اوبامہ کے دورہ پاکستان

کے دوران امریکی خاتون اول نے جو تعلیم کیلئے امداد دی تھی انہوں نے وہ پیسہ بھی کھا لیا اور نیب نے اسکی تحقیقات کا بھی حکم دیا جس پر عدالت نے بھی ان سے سوال پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی یہ تاریخ ہے اس لئے انہیں ہر جگہ فطرانہ ، زکو اور کمیشن نظر آتا ہے کیونکہ آصف علی زرداری نے صدقہ خیرات میں بھی کمیشن کھایا۔ سندھ اسمبلی کی رپورٹ موجود ہے

انہوں نے زکو اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا پیسہ بھی اور زکو اور فطرانہ کا پیسہ بھی کھا یا۔ وزیر مواصلات نے وضاحت کی کہ نہ تو میں وزیر اعظم کے ساتھ سعودی عرب گیا اور نہ وہاں کوئی زکو اور فطرانہ کی کوئی تقریب ہوئی، سعودی عرب برادر اسلامی ملک ہے، پاکستان میں سعودی سفارتخانے کی

دعوت پر مجھے سعودی فلاحی ادارے کی اس سالانہ تقریب میں مدعو کیا گیا جو ہر سال رمضان میں منعقد ہوتی ہے اور جس طرح امریکی امدادی ادارہ اور جاپانی ادارہ جائیکا کام کرتا ہے اسی طرح سعودی عرب کا ایک ادارہ پاکستان میں فلاحی کام کرتا ہے میں نے نہ انکی طرح اس تقریب میں راشن کی بوریاں پکڑ کر تصویریں بنوائیں اور نہ وہاں کوئی فطرانہ اور زکو اکٹھی ہو رہی تھی، مجھے وہاں جاری ریلیف کی سرگرمیوں کی تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا اور میں نے فلاحی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اوورسیز پاکستانیز اور وزیراعظم کے بیان کے حوالے سے بات کی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…