جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ نے پہلی بار وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید کر دی

datetime 12  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پہلی بار وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید کردی، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  عمران خان نے کشمیر پر جو موقف اپنایا اس کی حمایت کرتے ہیں، کچھ دن پہلے وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ آرٹیکل 370ہمارا مسئلہ نہیں ہے لیکن آج

عمران خان نے کہہ دیا کہ جب تک آرٹیکل 370ختم نہیں ہوتا تب تک بھارت سے مذاکرات نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف نے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطینی سفارتخانے کا دورہ کیا، فلسطینی سفارتکاروں نے فخر کا اظہارکیا کہ پاکستانی قوم ہمارے ساتھ ہے، پاکستانی قوم ہمیشہ فلسطینی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے، مسئلہ فلسطین پر جو فلسطین کی پالیسی ہے وہی پاکستان کی پالیسی ہے، کشمیر کا مسئلہ حکومت نے متنازع کردیا ہے۔خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج عمران خان نے کشمیر پر جو موقف اپنایا اس کی حمایت کرتے ہیں، کچھ دن پہلے وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ 370کی کوئی حیثیت نہیں ہے مسئلہ 35/Aکا ہے،آج وزیراعظم نے واضح کردیا کہ ہندوستان نے 370/Aپر جو عمل کیا اسے واپس لیے بغیر کوئی بات چیت نہیں ہوگی، پاکستان کا موقف ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔وزیراعظم نے اس کا ذکر نہیں کیا، بیک ڈور چینل صرف بات چیت کرسکتا ہے فیصلہ پاکستانی عوام کو ہی کرنا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا نیب کیسوں سے کیا تعلق ہے،یہ غیرقانونی اور غیراخلاقی باتیں کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…