منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تعلیمی اداروں کی بندش تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ

datetime 11  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) تعلیمی اداروں کی بندش تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ، گزشتہ تعلیمی سال میں بغیر امتحان پاس کر دیا گیا جو تعلیم دشمنی ہے، قوم کے نونہال تعلیم سے دور ہو کر لیب ٹاپ اور موبائل فون کے عادی ہو گئے، آن لائن تعلیم نے بچوں کا تعلیمی مشقبل تباہ کر دیا، حکومت تعلیمی شعبہ کو بچانے کیلئے فلفور تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ

سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر،ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی عرفان مظفر کیانی نے سکول مالکان اور آپسکا پوٹھوہار ٹاؤن کے صدر انیس اقبال، کینٹ کے صدر عمیر اعوان، اسد کیانی، چوہدری افتخار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اگر شعبہ تعلیم کو تباہی سے بچانا چاہتی ہے تو فوری طور پر اساتذہ اور بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کرے، میٹرک، ایف اے کے بچوں کو امتحانات کے لیے وقت نہ دینا نا انصافی ہے، ذہین بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے، والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے فکر مند ہیں، حکومت فوری طور پر تعلیمی تعطل کا خاتمہ کرے،عرفان کیانی نے کہا کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن طلباء اساتذہ اور سکول مالکان کے حقوق کی بات کرتی ہے اور فرائض کے حوالے سے بھرپور مہم چلا رہی ہے، ہم معیار تعلیم اور فروغ تعلیم کے کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے، نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…