منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

14مئی کو ملک گیر یوم فلسطین منانے کا اعلان 

datetime 11  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے 14 مئی کو ملک بھر میں یوم فلسطین منانے کا اعلان کردیا۔پریس کانفرنس کے دوران طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیر خارجہ کو بیت المقدس کی صورتحال پر پوری دینا سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا۔انہوں نے استفسار کیا کہ عالمی دنیا بیت المقد س کے معاملے پر

خاموش کیوں ہے؟ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں مسئلہ فلسطین و کشمیر زیر بحث آئے۔طاہر اشرفی نے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب گئے۔اْن کا کہنا تھا کہ ولی عہد کا وزیراعظم کا استقبال اس بات کی دلیل ہے کہ پاک سعودی تعلقات مضبوط ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے بھی مکہ مکرمہ میں ملاقات کی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نیدورہ سعودی عرب کے دوران تمام آئمہ و علما کرام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔طاہر اشرفی نے کہاکہ پاک سعودی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ امہ کے مسائل کے حل کیلئے مل کر آگے بڑھیں گے، پاک سعودی عرب تعلقات مستقبل قریب میں مزید قریب نظر آئیں گے۔اْن کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے خوامخواہ پروپیگنڈا کیا گیا ہے، عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت محمد بن سلمان نے قبول کی۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے ساتھ 5 معاہدے ہوئے ہیں، کورونا کی صورتحال میں 16 لاکھ ڈالر کی طبی اشیاء پاکستان کو دی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ ہم امداد نہیں تجارت کے ذریعے تعلقات آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پاک سعودیہ دو قوموں اور عقیدوں کا تعلق ہے، شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں، سعودیہ کا کشمیر کے حوالے سے موقف وہی ہے جو ہمارا موقف ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…