منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

’’میجر اور پولیس اہلکار میں جھگڑا کس بات پر ہوا ‘‘ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تفصیلات جاری کر دیں

datetime 11  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج کے حاضر سروس فوجی افسر کو تھپڑ مارنے والے پولیس اہلکار کومعطل کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت  کے علاقے دامن کوہ کی چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار نے پاک حاضر سروس میجر کیساتھ بدتمیزی کی اور تھپڑا مار دیا ۔ اس حوالے سے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 8 مئی سے 16 مئی تک

اسلام آباد کے تمام تفریحی مقامات مکمل طور پر بند اور نقل و حرکت پر پابندی احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ جس کے بعد اسلام آباد سے دامن کوہ اور مونال کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر بتایا ہے کہ واقعے کے روز 2 گاڑیاں دامن کوہ چیک پوسٹ روکا گیا تھا آگے والی گاڑی کو جانے کی اجازت دی گئی جس پر پیچھے والی گاڑی کے مسافر بھڑ ک گئے جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ۔ڈیوٹی تھی کہ انہیں آگے جانے نہ دیتے اور واپس بھیج دیتے، مگر تھپڑ مارنا ایک غیر قانونی حرکت ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ وفاق کے علاقے دامن کوہ کی چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار نے حاضر سروس میجر کیساتھ بدتمیز اور تھپڑا مار دیا۔آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ چیک پوسٹ پر آگے والی گاڑی کو بغیر چیک کیے جانے کی اجازت پچھلی گاڑی کے مسافر بھڑک گئے جبکہ گاڑی میں لہتراڑ گائوں کے لوگ اس میں سوار تھے ، بحث تلخ کلامی میں تبدیل ہوئے جبکہ پولیس اہلکار نے غصے میں آکر گاڑی میں موجود پاک فوج کے حاضرسروس میجر کو تھپڑ دے مارا جسے کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کلیا ۔ واقعہ کی فوٹیج بھی تیزی کیساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…