منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

سینیٹ سیکرٹریٹ کی گاڑی کا معاملہ، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا شہباز گِل کو جواب

datetime 11  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پیپلز پارٹی کے سینیٹر  یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ سیکرٹریٹ کی گاڑی کے غلط استعمال کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی آمنے سامنے آگئے ہیں۔ قاسم گیلانی نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے  کہ شہبازگل

اور پی ٹی آئی کے ٹرولرز نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف گھٹیا مہم چلائی، گاڑی سینیٹ سیکرٹریٹ کی ملکیت ہے، گاڑی کا ڈرائیور  بغیر یوسف رضا گیلانی سے پو چھے دوسرے ڈرائیور کو اڈے پر اتارنے گیا۔ ایک ڈرائیور سینیٹ سیکرٹریٹ کا اور دوسرا اسٹبلشمنٹ ڈویڑن کا ہے، یوسف رضا گیلانی کا معاملے سے کوئی تعلق نہیں، ڈرائیور کے خلاف ایکشن لینا ہے تو سینیٹ سیکرٹریٹ لے گا۔قاسم گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخی کرپٹ ترین حکومت کوملازمین کا گاڑی کا غیرقانونی استعمال نظر آتا ہے کرپشن نہیں۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں بس اڈے پر سرکاری گاڑی کھڑی ہونے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،  ویڈیو بنانے والے نے دعویٰ کیا کہ گاڑی کا ڈرائیور اڈے پر مسافروں کو ساتھ لے جانے کے لیے زیادہ کرایہ مانگ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ گاڑی اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ہے۔ پھر معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے سوشل میڈیا کے ذریعے الزام لگایا کہ یوسف رضا گیلانی سرکاری گاڑی کو بطور ٹیکسی استعمال کر رہے ہیں۔ اسی دوران گاڑی کے ڈرائیور کا مؤقف بھی بذریعہ ویڈیو بھی سامنے آ گیا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…