منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غلام نبی میمن کو کراچی پولیس چیف کے عہدے سے ہٹادیا گیا

datetime 11  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)غلام نبی میمن کو کراچی پولیس چیف کے عہدے سے ہٹاکرعمران یعقوب منہاس کونیا کراچی پولیس چیف تعینات کردیا گیااس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ یس پی شاہ جہاں کو ایس ایس پی ضلع کورنگی تعینات کردیا گیا۔۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اسپشل برانچ کے عہدے کے

تعینات گریڈ21 کے آفیسرعمران یعقوب مہناس کونیا کراچی پولیس تعینات کردیا گیا ہے جبکہ کراچی پولیس چیف ک عہدے پرتعینات گریڈ21 کے غلام بنی میمن کو ایڈیشنل آئی جی اسپشل برانچ تعینات کردیا گیا ہیاس ضمن میں سروسزایند جنرل ایڈمنسٹریشن کوارڈینشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے، غلام نبی میمن15 جولائی 2019 کو کراچی پولیس چیف کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے اورتقریبا بائیس ماہ کراچی پولیس چیف کے عہدے پرتعینات رہے اوراس دوران غلام نبی میمن نے کئی اہم فیصلے گئے جن میں ایس ایچ او،ایس آئی او اور ایس اوز کو تعینات کرنے کے لیے طریقہ کاروضع کیا ،غلام نبی میمن کواپنے دورمیں اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتیوں سمیت دیگر وارداتوں پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔آئی جی سندھ نے ایس پی عمر کوٹ شاہ جہاں کو ایس ایس پی ضلع کورنگی تعینات کردیا گیا جبکہ ایس ایس پی کورنگی کے عہدے پر تعینات کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ مختار احمد خاصخیلی کوایس پی عمرکوٹ تعینات کردیا گیا ہے اس ضمن میں باقاعدہ تعینات کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…