اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حدیبیہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،حدیبیہ معاملے میں شریف خاندان نے سابق نیب چیئرمین قمر الزمان سے مل کر اپیل ہی دائر نہیں ہونے دی تھی۔ انہوں نے کہاکہ حدیبہ ملز کیس کبھی ٹرائل نہیں ہوا ، حدیبیہ ملزکا کیس نئے سرے سے چلنا چاہیے ۔ وزیر مملکت نے
کہاکہ اگر شہباز شریف باہر چلے گئے تو کیا گارنٹی ہے واپس آئیں گے ؟۔ ٹی وی پروگرامیں عطاء تارڑ نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے ، حکومت حکم امتناعی کے پیچھے چھپ رہی ہے۔ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فرخ حبیب نے حدیبیہ ریفرنس کو اوپن اینڈ شٹ کیس قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ حدیبیہ معاملے میں شریف خاندان نے سابق نیب چیئرمین قمر الزمان سے مل کر اپیل ہی دائر نہیں ہونے دی تھی۔اس سے قبل ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا تھاکہ حدیبیہ ریفرنس کو سپریم کورٹ قانونی طور پر ختم کرچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ حدیبیہ ریفرنس کی نئی تفتیش سے عمران خان کے سامنے شہباز شریف کی بے گناہی سامنے آگئی۔ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا تھاکہ حدیبیہ ریفرنس کی نئی تفتیش سے عمران خان نے تسلیم کرلیا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف نیب کیس جھوٹے تھے۔دوسری جانب جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ حدیبیہ ملزکیس کا فیصلہ سپریم کورٹ دے چکی ہے ، یہ دوبارہ نہیں کھل سکتا ۔ فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حدیبیہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،حدیبیہ معاملے میں شریف خاندان نے سابق نیب چیئرمین قمر الزمان سے مل کر اپیل ہی دائر نہیں ہونے دی تھی۔