اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ن لیگ نے پی ٹی آئی کی جانب سے متعدد مرتبہ توہین عدالت کرنے کی لسٹ جاری کردی

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کی جانب سے متعدد مرتبہ توہین عدالت کرنے کی لسٹ جاری کردی۔پی ٹی آئی نے مشرف غداری کیس کا فیصلہ دینے والے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سیٹھ وقار کوذہنی مریض قراردیا،سیٹھ وقار کے ساتھ ساتھ باقی دونوں معززججزپر بھی

تنقیدی حملے کیے۔نوازشریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر لاہور ہائیکورٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا، پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پر بھی نوازشریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت دینے پر حملے کیے۔مریم نواز اور حمزہ شہباز کی ضمانت پر بھی زبان درازی کی گئی ۔حکومتی لوگوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰکیخلاف مسلسل الزام تراشی کی،فواد چوہدری،فروغ نسیم ،شہزاد اکبر اور فردوس عاشق نے باقاعدہ جسٹس فائز عیسی کی توہین کی۔عمران خان کی ٹیم نے جسٹس باقر نجفی پر تین مرتبہ باقاعدہ سنگین الزامات لگائے۔وزیراعظم کی سوشل میڈیا ٹیم نے جسٹس فائز عیسی اور ان کی فیملی کیخلاف کئی ماہ تک مہم چلائی،اب تین دن سے شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پروپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے۔فردوس امجد کی زبان سے ججز ،بیوروکریٹس اور سیاستدان غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔جسٹس فائز عیسی نے بھی جوڈیشل کمیشن کے سامنے فردوس امجد کی دوبارہ تعیناتی پر سوالات اٹھائے،اعلی عدلیہ کے جج پر حملے کرنے میں شہزاد اکبر،فروغ نسیم اور فردوس امجد پیش پیش رہے ہیں۔عظمی بخاری نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے ججز کی کردار کشی کرنے والے کرداروں کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کا مطالبہ کردیا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…