منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم جب کہیں گے میں استعفیٰ دے دونگا عثمان بزدار کھل کر بول پڑے

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جب کہیں گے میں استعفیٰ دے دونگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے استعفے دینے سے متعلق افواہیں سنتا رہتا ہوں مگر اس پر کان نہیں دھرتا۔عثمان بزدار نے کہا کہ مجھ سے کبھی کسی نے استعفیٰ نہیں

مانگا اور نہ ہی وزارت اعلی چھوڑنے کا کہا۔انہوں نے کہاکہ مجھ سے کسی کو کیا مسئلہ ہوگا، میں تو اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ اقتدار اللہ تعالیٰ کی امانت ہے، ہمیں لوگوں کی باتوں پر کان نہیں دھرنا چاہیے، کارکردگی بہتر کرنی چاہیے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اگر مجھ سے کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں۔چودھری برادران سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کی بہت عزت کرتا ہوں، اگر محبت اور احترام کا رشتہ ہو تو اتحادیوں سے مسائل نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سینیٹ انتخاب میں اہم کردار ادا کیا تھا۔جہانگیر ترین سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں ہمارے بھائی ہیں، ہمیں ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترین گروپ کے لوگ ہمارے دوست ہیں ان سے روزانہ ملاقات ہوتی ہے، ہم سب لوگ متحد ہیں اور اکٹھے ہیں چلیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ساڑھے 11 کروڑ کا صوبہ ریموٹ کنٹرول سے نہیں چل سکتا،صوبے کے فیصلے کابینہ کرتی ہے،تمام لوگ آن بورڈ ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…