اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شہباز شریف معاملہ فواد چوہدری اور مراد سعید نے دل کی بھڑاس نکال دی

datetime 8  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا اختیار ہے۔ چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں بتایاکہ شہباز شریف کے وکلاء کی طرف سے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوء درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی

نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کیخلاف عدالت کو رجوع کرے گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اس وقت بھی کہا تھا کہ سند یافتہ مجرم کے شہباز شریف اچھے گارنٹر بنے ہیں جو خود نیب زدہ ، ان کا بیٹا اور داماد اشتہاری ہیں- اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ لندن دوائی لینے والا تو واپس نہ آیا ،الٹا اسکے گارنٹر کو بھی باہر جانے کی اجازت مل گئی ہے۔علاوہ ازیں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوامی مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں،شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں، حزب اختلاف سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اصلاحات پر بات کرے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوامی مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں، ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں، حزب اختلاف سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اصلاحات پر بات کرے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی سمیت حزب اختلاف کی بڑی

جماعتیں دھاندلی کی پیداوار ہیں، نواز شریف اپنے پارٹی کارکنوں کو دھوکہ دے کر بیرون ملک چلے گئے، اب شہباز شریف بھی ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیے، موجودہ حکومت کو سابق حکمران جماعتوں کی غلط اور بیکار پالیسیوں کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ

مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی دونوں جماعتیں ملک کو درپیش تمام مسائل کی ذمہ دار ہیں، عوام کو وزیراعظم عمران خان کی دیانتدارانہ قیادت پر پورا اعتماد ہے، اس وقت عمران خان ہی امید کی واحد کرن ہیں جو ملک کو تمام مسائل سے خوش اسلوبی سے نکالنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…