تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ہانیہ خان عامر لیاقت کے گھر پہنچ گئی ،پھر وہاں کیا ہوا؟ویڈیو وائرل

6  مئی‬‮  2021

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور سینئراینکرعامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ہانیہ خان عامر لیاقت کے گھر پہنچ گئیں ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ خان عامر لیاقت کے گھر کے باہر موجود ہیں لیکن سکیورٹی گارڈ انہیں اند ر داخل نہیں ہونے دے رہے جس کے جواب میں

ہانیہ خان شدید غصے میں آگئیں اورگالیاں بکتی رہی ،یاد رہے اس سے قبل عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پرزیر گردش اپنی تیسری شادی کی خبروں پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ان کی صرف ایک ہی شادی ہے۔ ہانیہ خان نامی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ عامرلیاقت کی تیسری بیوی ہیں، لیکن ان پرطوبی اورعامرنے مل کا کالا جادوکروایا جس سے ان کی بولنے کی صلاحیت چلی گئی تھی اور وہ گزشتہ ایک سال سے علاج کروارہی ہیں اور اب کچھ بہترہوئی ہیں۔اپنے فیس بک پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں ہانیہ نے الزام عائد کیا تھا کہ عامر لیاقت نے میری زندگی برباد کردی، ان کی وجہ سے میں نے اپنی والدہ پرہاتھ اٹھایا اورآج میں ان سے معافی مانگتی ہوں۔خود کو اداکارہ وماڈل بتانے والی ہانیہ نے عامرلیاقت کے ساتھ چند تصاویر، واٹس ایپ اور ویڈیو چیٹ کے اسکرین شاٹس اور گفتگو کی ریکارڈنگ شیئرکی تھی۔اس خبرپرردعمل دیتے ہوئے عامرلیاقت نے انسٹاگرام پرایک منٹ 20 سیکنڈ دورانیے کا ایک ویڈیو بیان

جاری کیا جس میں وہ ہانیہ کا نام لیے بغیربین السطور یہی مدعا سامنے رکھتے ہوئے شاعرانہ گفتگو کررہے ہیں۔ویڈیو کے آغازمیں عامر لیاقت نے کہاکہ عورت کی لمبی زبان کا شکوہ تو سبھی کرتے ہیں مگر کوئی گونگی عورت سے شادی نہیں کرنا چاہتا، آپ لوگ میری 3، 4 ، 5 شادیاں

کروا چکے ہیں لیکن میری ایک ہی شادی ہے اور وہ طوبی سے ہے۔عامر لیاقت نے کہاکہ صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ تلاش کر نہ سکو گے پھرمجھے وہاں جا کر بھی ، غلط سمجھ کرجہاں تم نے مجھے کھو دیا تھااورکبھی جو مجھے فتوی دینے کا اذن ملے، میں انسان کا انسان کے آگے رونا حرام

لکھ دوں ۔ رونا ہے تو صرف خدا کے آگے رولو، آج کلمیں خود کوپڑھتا ہوں لیکن روز چھوڑدیتا ہوں مگر یاد دہانی کیلئے ایک ورق موڑ لیتا ہوں۔ ہونٹ کانپتے ہیں، پلکیں بھیگتی ہیں، تنہائیاں چیختی ہیں لہذا میں ہمیشہ بات ادھوڑی چھوڑدیتا ہوں۔ویڈیو کے اختتام پربھی عامر لیاقت نے شاعرانہ شکوہ کیاکہ تم سے کوئی شکایت نہیں بس ایک التجا ہے ، تم نے جو کیا ہے حال میرا کبھی دیکھنے مت آنا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…