جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

datetime 4  مئی‬‮  2021 |

لاہور، اسلام آباد( این این آئی) پنجاب حکومت نے بھی وفاقی حکومت کے طرز پر عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پر 10سے 15مئی تک تعطیلات ہوں گی ۔8اور9مئی کو معمول کی تعطیلات جبکہ 16مئی کو اتوار کی چھٹی کے ساتھ

سرکاری ملازمین مجموعی طو رپر 9تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں 8 مئی بروز ہفتہ تمام بینکس کھلے رکھنے کا اعلان کردیا اس حوالے سے جاری ایک بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہفتے کے روز بینک کھلے رکھنے کا فیصلہ ملک میں 10 سے 15 مئی تک عید کی تعطیلات کے باعث کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ تمام بینکس/ایم ایف بیز ہفتہ 8 مئی 2021 کو صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک بغیر کسے وقفے کے کھلے رہیں گے۔خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کے 13 اپریل کو ماہ رمضان المبارک کے لیے صبح 10 سے شام 4 بجے بینک کے اوقات کار کا اعلان کیا تھا جس میں دوپہر 2 سے سوا 2 بجے نماز کا وقفہ شامل تھا تاہم 29 اپریل کو اسٹیٹ بینک نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے فیصلے کے تحت بینکوں کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے پیر سے جمعرات تک بینکوں کے کاروباری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک جبکہ دفتری اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک کردیے گئے تھے۔جمعہ کو عوام کے لیے بینک کے اوقات صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک جبکہ دفتری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک کردیے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…