منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیب میں موجود افسران بڑے بڑے فراڈ کر رہے ہیں اور چیئرمین نیب خاموش ہیں چیف جسٹس نے کھری کھری سنا دیں

datetime 4  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب میں موجود افسران بڑے بڑے فراڈ کر رہے ہیں اور چیئرمین نیب خاموش ہیں۔منگل کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے نیب افسران کی جانب سے ملزمان سے رشوت لینے پر دوبارہ انکوائری کے حکم کے خلاف نیب کی اپیل پر

سماعت کی۔ نیب ڈپٹی پراسیکیوٹر عمران الحق نے کہاکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاخر شیخ اور ترویش کے خلاف انکوائری کی، سندھ ہائی کورٹ نے تین ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس گلزار احمد ڈپٹی پراسیکوٹر نیب عمران الحق پر برہم ہوگئی اور کہاکہ 2018 سے معاملہ چل رہا ہے ابھی تک انکوائری ہی مکمل نہیں کی۔چیف جسٹس نے کہاکہ نیب کیا کر رہا ہے آپ سے کوئی کام نہیں ہوتا، اس کیس میں تین سال گزارنے کے باوجود ابھی تک نیب نے کچھ نہیں کیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ جان بوجھ کر آپ لوگوں نے گھپلہ کیا تاکہ کیس خراب ہوجائے۔ چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ بتائیں اس سارے معاملے پر آپ زمہ دار ہیں یا کوئی اور زمہ دار ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نیب کا ادارہ کر کیا رہا ہے تماشا بنایا ہوا ہے، چیئرمین نیب سپریم کورٹ کا ریٹائر جج ہے، بغیر انکوائری کسی ملازم کو نوکری سے کیسے نکال سکتے ہیں، نیب نے دو ماہ کے کام کیلئے تین سال لگا دیئے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نیب میں موجود ایسے افسران بڑے بڑے فراڈ کر رہے ہیں اور چیئرمین خاموش ہیں، نیب ایسے لوگوں کو تنخواہ اور غلط کام کرنے کا موقعہ بھی دیتا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نیب افسران کو ادارہ چلانا ہی نہیں آتا ہے، نیب نے اپنے طور پر انکوائری مکمل کرنے کیلئے کیس واپس لے لیا ۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے اپیل نمٹا دی

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…