پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

قوم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی نہیں، ڈالر بنانے والی علیمہ باجی کی سلائی مشین کی ضرورت ہے

datetime 3  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قوم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی نہیں، ڈالر بنانے والی علیمہ باجی کی سلائی مشین کی ضرورت ہے ،عوام بے روزگار ہے ، مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور چور کرپٹ نالائق اور نااہل مداری الیکٹریک ووٹنگ مشین کی قوالی کر رہے ہیں ،

سلیکٹڈ نے عوام کو ریلیف نہیں دینا کیونکہ انھوں نے الیکٹریک ووٹنگ مشین سے ووٹ لینے ہیں عوام سے نہیں ۔اپنے بیا ن میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جھوٹے نیازی اور کرائے کے ترجمانوں کی مہنگائی پر پریس کانفرنس کرتے زبان جلتی ہے ۔عوام ہائے آٹا، ہائے مہنگائی، ہائے بیروزگاری چیخ رہی ہے، حکومت الیکڑانک ووٹنگ مشین بیچ رہی ہے ۔عمران نیازی الیکڑانک ووٹنگ مشین سے اپنی دیہاڑی لگانا چاہتا ہے، اسے مزدور کی دیہاڑی کی فکر نہیں ۔عمران نیازی کی بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹوں پر نہیں بلکہ ان کے نوٹوں پر نظر ہے ۔ووٹ چوری کے مجرموں کا انتخابی اصلاحات کرنا قاتل کو جج بنانے کے مترادف ہے ۔انہوںنے کہاکہ جب شہباز شریف ان سے انتخابی، پارلیمانی اور معاشی اصلاحات کی بات کر رہا تھا تو کہتے تھے کہ این آر او مانگ رہا ہے ،شہباز شریف کو دوبار ناحق گرفتار کیا، پوری مسلم لیگ(ن) کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا، عدالتوں سے میرٹ پر انہیں ضمانت مل گئی اور یہ ثبوت نہ ہونے پر عدالتوں سے بھاگ گئے ہیں، تو اب اپوزیشن ان کے ساتھ بیٹھے؟،میثاق معیشت کی بات کی تو این آر او؟ فاٹف میں ان سے تعاون کیا تو این آر او؟ اب انتخابی اصلاحات کے فراڈ پر اکیلے بیٹھ کر رو۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…