اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مصطفی کمال کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں دونوں طرف سے موقف سامنے آگیا

datetime 3  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق بیان کی تردید کی ہے۔گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مصطفی کمال کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ مصطفی کمال نے حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لیے مجھ سے ملاقات کی، میں مصطفی کمال کے گھر

کبھی نہیں گیا۔دوسری جانب مصطفی کمال نے کہاکہ حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لیے گورنر سندھ نے ان سے ملاقات کی، گورنر سندھ انہیں پی ٹی آئی میں شامل کرنا چاہتے تھے۔مصطفی کمال نے کہاکہ سات ماہ قبل گورنرسندھ نے ان سے کہا تھا کہ مٹھائی گاڑی میں ہے، ایک بار ہاں بولو۔انہوں نے کہا کہ یہ مجھے پی ٹی آئی میں شامل کرنا چاہتے تھے، میرے خلاف بلدیہ ٹائون میں تحریک انصاف نے مہم چلائی، دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم)پاکستان نے اتحادی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے ایک اور وزارت کی پیشکش مسترد کردی ہے اور کہاہے کہ ہمیں مزید کوئی وزارت نہیں چاہیے، ایک وزارت کا سیاسی بوجھ نہیں سنبھال پارہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان رابطہ ہواہے ،پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کووفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت کی پیشکش کی ، وزارت کی پیشکش کابینہ کے سینئر وزیر کی جانب سے کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سینئروزیر نے

کابینہ میں وزارت آبی وسائل کیلئے خالد مقبول سے نام مانگا ، تاہم ایم کیوایم نے اتحادی جماعت تحریک انصاف کی وزارت کی پیشکش کومستردکردیا ہے۔ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق ہمیں مزید کوئی وزارت نہیں چاہیے، ایک وزارت کا سیاسی بوجھ نہیں سنبھال پارہے، نہ کراچی والوں کو

روزگار مل رہا ہے نہ مسائل حل ہورہے ہیں۔ایم کیو ایم نے جواب میں کہا کہ کے پی ٹی میں نوکریاں آتی ہیں تو کراچی والوں کیلئے جگہ نہیں ہوتی ، پہلے لوگوں کے مسائل حل کریں، وعدے پورے کریں اورنوجوانوں کوروزگار دیں، وزارت سے کیاعوام کی خدمت ہوگی، کراچی کے عوام کو کیا جواب دیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…