جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

اب بوڑھے والدین کو کوئی گھر سے نہیں نکال سکے گا حکومت کا والدین کو گھروں سے بے دخل کرنیوالی اولاد کیخلاف قانون سازی کا فیصلہ

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)والدین کو گھروں سے بے دخل کرنے والی بد بخت اولاد کے خلاف قانون سازی کا فیصلہ، میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون سازی کے حوالے سے ایک بل بھی تیار کر لیا گیا ہے۔بل کے ڈرافٹ کے مطابق حکومت نے والدین کو تحفظ دینے کے لیے (پروٹیکشن آف پیرنٹس بل 2021 )

کے نام سے قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد بڑھاپے میں والدین کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔قانون کے اطلاق کے بعد کوئی بھی اولاد والدین کو گھر سے بے دخل نہیں کرسکے گی۔ اگر والدین گھر کے مالک ہوں تو وہ بغیر کسی قانونی کارروائی کے نافرمان بچوں کو گھر سے نکالنے کا اختیار رکھیں گے۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے گزشتہ اجلاس میں وزارت قانون انصاف کی جانب سے لائے گئے بل میں بتایا گیا کہ دین اسلام میں بچوں کو والدین کا خیال رکھنے اور ان کی اطاعت کی تلقین کی گئی ہے، اجلاس کو بتایا گیا کہ قرآن و سنت میں اولاد کو بوڑھے والدین کی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے تاہم ہمارے معاشرے میں ایسی مثالیں بڑھتی جارہی ہیں جہاں والدین کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے اور بعض اوقات ان کو گھروں سے بے دخل کرکے اولڈ ایج ہومز میں بھیج دیا جاتا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایسی صورتحال میں ایک قانون سازی کی ضرورت ہے جس کے تحت اولاد کو پابند بنایا جائے کہ وہ والدین کو گھروں سے نہ نکال سکیں۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے تحفظ والدین بل (پروٹیکشن آف پیرنٹس بل 2021 )کی منظوری دے دی جس کے بعد اس بل کو حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…