منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

ماضی میں وزیراعظم ہاوَس میں بہت کچھ ہوا ہے اور سپریم کورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی بھی ہوئی،اعتزاز احسن نے مریم نواز کے مطالبے کو درست قرار دیدیا

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممتاز قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق سربراہ بشیر میمن کے بیان سے زیادہ فائدہ شریف خاندان کو ہوتا ہے، مریم نواز کی یہ بات درست ہے کہ اس معاملے پر اعلیٰ سطح کی انکوائری ہونی چاہیے۔ ایک انٹرویومیں

اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز نے پہلے بھی ایک جج کا آڈیو ٹیپ پیش کیا تھا، میں نے اْس ٹیپ پر کہا تھا کہ اگر یہ درست ہے تو نواز شریف باہر آسکتے ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر ن لیگ والے خود بشیرمیمن پر استغاثہ کرتے ہیں تو سمجھوں گا کہ یہ سنجیدہ ہیں، مسلم لیگ ن پر منصر ہے کہ وہ اس بیان کوعدالت میں پیش کرے۔ میرا تجربہ یہ ہے کہ اس طرح کا بیان صرف رٹا لگایا ہوا ہوتا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم ہاوَس میں اس طرح پہلے کبھی نہیں ہوا،ماضی میں وزیراعظم ہاوَس میں بہت کچھ ہوا ہے اور سپریم کورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی بھی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے سابق جج مرحوم ارشد ملک ٹیپ کے بعد ن لیگ نے کارروائی آگے بڑھانے سے گریز کیا تھا،مجھے لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن اب بھی گریز کرے گی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی کا پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کیساتھ دوبارہ کوئی تعاون ہوسکتا ہے، لانگ مارچ اس طرح نہیں ہوتا کہ آپ ایک دن میں کال دے دیں، پیپلز پارٹی معافی نہیں مانگ سکتی۔ پی ڈی ایم سے متعلق رائے پارٹی اجلاس میں دوں گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…