ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عیدالفطر پر وفاقی حکومت نے سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا

datetime 29  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں 8 سے 16 مئی کے دوران عوام کی نقل و حرکت روکنے کی حکمت عملی جاری کرتے ہوئے 10 سے 15 مئی تک عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ یومِ علی کرمہ اللہ وجہہ، اعتکاف، شب قدر، جمعتہ الوداع اور نماز عید

کے لیے جامع ایس او پیز یکم مئی تک جاری کیے جائیں گے۔قبل ازیں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے اور اقدامات کے لیے این سی او سی کا اجلاس وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں ہوا۔جس میں ساتھ فورم نے 3 مئی 2021 سے 40 سے 49 سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہیاس حوالے سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اجلاس میں عالمی سطح پر وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیشِ نظر پاکستان آنے والی مسافر پروازوں کو 5 سے 20 مئی تک روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بعدازاں 18 مئی 2021 کو ان پابندیوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، اس ضمن میں تفصیلی ہدایات سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) جاری کرے گی۔دورانِ اجلاس ملک میں آکسیجن کی پیداوار اور فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا اور 6 ہزار میٹرک ٹن آکسیجن اور 5 ہزار آکسیجن سلینڈرز درآمد کرنے کی اجازت دینیکا بھی فیصلہ کیا گیا تا کہ ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنایا جاسکے۔علاوہ ازیں 20 کرائیوجینک ٹینکس درآمد کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔این سی او سی نے فیصلہ کیا مصری شاہ کی اسکریپ انڈسٹری کو بند کر کے آکسیجن کو ہیلتھ کیئر سیکٹر کی جانب موڑ دیا جائے گا۔اجلاس میں عید کی چھٹیوں کے دوران ‘گھروں میں رہنے اور محفوظ رہنے’ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اس ضمن میں مارکیٹوں کی بندش(استثنیٰ کے ساتھ)، انٹرسٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے حوالے سے جامع رہنما ہدایات متعلقہ وزارتوں کو جاری کردی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…