جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

مفتاح اسماعیل کو کئی بار معاف کیا، لیکن اب بہت ہوگئی، علی زیدی کا لیگی رہنما کے منی لانڈرنگ کے ثبوت سامنے لانے کا اعلان

datetime 29  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن ) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو کئی بار معاف کیا، لیکن اب بہت ہوگئی، آج ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے ، اْن کی منی لانڈرنگ کے ثبوت سامنے لاؤں گا۔ علی زیدی نے پی ایس پی سربراہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے سیاسی ماضی سے سب واقف ہیں، وہ دھمکیاں دینے کے بجائے سیاسی رہنما بنیں۔ کرپشن اور ٹیکس چوری سے متعلق مفتاح اسماعیل کے الزامات پر علی زیدی طیش میں آگئے، کراچی میں میڈیا

کو بتایا کہ انہوں نے مفتاح اسماعیل کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا اور کہا کہ جمعرات کو اْن کی منی لانڈرنگ کے ثبوت سامنے لائیں گے۔ علی زیدی نے کراچی بلدیہ ٹاؤن میں پی ایس پی کے انتخابی دفتر کے سامنے ہونے والی فائرنگ کی مذمت کی، اس کے ساتھ ہی مصطفیٰ کمال کو اپنا لہجہ درست کرنے کا مشورہ بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کیلئے پرامید ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اس حلقے میں کبھی کچھ نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…