منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

منافع خوروں نے آکسیجن سلنڈرز کی قیمت بڑھا دی

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں منافع خوروں نے آکسیجن سلنڈرز کی قیمت بڑھا دی ہے، حالانکہ نہ مارکیٹ میں آکسیجن کی بہت طلب کا دبائو ہے، نہ فیکٹری سے گیس مہنگی ہوئی ہے۔کراچی کی بڑی ہول سیل مارکیٹ کے آکسیجن سپلائرز کہتے ہیں کہ میڈیا میں ہوئے شور کے سبب

کچھ منافع خور آکسیجن سلنڈرز کی قیمت بڑھا رہے ہیں۔لکی اسٹار ہول سیل مارکیٹ کے ایک آکسیجن ہول سیل سپلائر نے بتایاکہ آکسیجن سلنڈر اور آکسیجن گیس دونوں کی قیمتیں نہیں بڑھ رہیں، مارکیٹ میں آکسیجن کی وافر مقدار موجود ہے جبکہ طلب بالکل کنٹرول میں ہے۔لکی اسٹار ہول سیل و ریٹیل مارکیٹ میں مختلف ریٹیلرز ایک ہی مقدار کے آکسیجن کے سلنڈر قیمت میں 10، 15 اور 20 ہزار روپے تک کے فرق کے ساتھ بیچ رہے ہیں، یعنی سانس رک جائے مگر منافع نہ رکے۔پاکستان میں فی الحال آکسیجن کی کوئی قلت نہیں اور یہ بات ہول سیل مارکیٹ سے ثابت ہے جہاں خریداروں کا کوئی دباو نہیں ہے۔آکسیجن بنانے والی بڑی کمپنیز کی جانب سے بھی 3 شفٹس کے بجائے 2 پر کام کرنے کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب اسٹیل ملز کا بڑا آکسیجن پلانٹ چلانے کے لیے بھی مختلف اداروں کے ماہرین نے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے جس کے بعد آکسیجن کی قیمتوں میں مزید استحکام آنے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…