اسلام آباد ( آن لائن)وزارت داخلہ نے عید الفطر کے دوران بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق نیشنل کمانڈ
اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے جس کی روشنی میں شب قدر،جمعة المبارک،نماز عید اور اعتکاف کے لئے ایس او پیز نہ صرف بروقت جاری ہوں گے بلکہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔عید کی چھٹیوں کے دوران اور اس کے بعد بھی 16 مئی تک ٹورازم پر مکمل پابندی ہوگی ،تمام سیاسی مقامات ،پبلک پارک ،ہوٹل بند رہیں گے ۔بین الصوبائی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ عید کے دنوں میں نہیں چلے گی تاہم مقامی افراد خصوصاً گلگت بلتستان کے لوگوں کو سفری اجازت ہوگی ۔ہوٹلز،ریسٹورنٹس ،شاپنگ مال اور ٹرانسپورٹ بند کر دی جائے گی ،مری گلیات،سوات ،کالام ،سی ویو،ساحل سمندر کے علاقے اور شمالی علاقہ جات پر بھی سیاح نہیں جا سکیں گے ،عید الفطر کے دوران بجلی کی بلا تعطل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا، گلگت بلتستان کے لوگوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی ،متعلقہ ٹاسک کے حوالے سے وزارت داخلہ وقتاً فوقتاً نوٹیفکیشن جاری کرتے رہے گی ۔