اسلام آباد ( آن لائن)ملک میں بے سہارا ،نادرا لوگوں کا واحد سہارا بیت المال کے سربراہ کی تعیناتی نہ کی جا سکی ۔تفصیلات کے مطابق ایک ماہ سے زائد گزر جانے کے باوجود حکومت کی جانب سے ایم ڈی بیت المال کی تعیناتی تاحال نہ ہو
سکی ۔گزشتہ ماہ 15 مارچ کو عون عباس بپی نے بطور ایم ڈی بیت المال کے عہدے سے استعفا دے دیا تھا جسے17 مارچ کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ان کا استعفامنظور کیا گیا۔ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے باوجود اس اہم ادارے کے سربراہ کی تاحال تعیناتی نہ کی جا سکی ۔ملک بھر کے بے سہارا اور نادرا لوگوں کی امدادی فائلیں سرد خانے کی نذر ہونے لگیں ،غریب عوام ادارے کا چکر لگا لگاکر دھک گئے جبکہ افسران بالا کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی ایم ڈی تعیناتی کی وجہ قرار دیتے ہیں ۔یاد رہے کہ بیت المال ملک بھر سے بیوائوں،غریب ،نادرا اور بے سہارا شہریوں کے ساتھ ساتھ کینسر میں مبتلا مریضوں کو فنڈز جاری کرتا ہے ۔