اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مراد سعید نے وزارت مواصلات کے نااہل اور کم علم افسران کی تعلیمی قابلیت بڑھانے کیلئے اقدامات کئے ہیں اور اس مقصد کے لئے ایک اعلی افسر کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو وزارت مواصلات کے حکام کو سڑکیں ، موٹر ویز کے ٹیکنیکل ذمہ داریوں اور کام سے متعلق تعلیم دے گا ۔ وزارت مواصلات میں تمام سٹاف سڑکوں ، موٹر ویز کے تکنیکی کام سے مکمل لاعلم ہیں اور اہم امور سے بالکل ناواقف ہیں جس سے اس وزارت کی کارکردگی
صفر ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے وزارت کے عملہ کو تمام امور سے بہرہ مند بنانے کے لئے سپیشل افسران بھرتی کر کے ان کو تربیت دی جائے گی تاکہ تمام عملہ اپنی قومی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے پورا کر سکیں اور اس مقصد کے لئے ایک ریٹائرڈ افسر بھرتی ہو گا ۔ وزارت میں نااہل لوگوں کی بھر مار ہے جو سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہوئے ہین اب ان نااہل افسراکو اہل بنانے کے لئے نئے افسر بھرتی ہوں گے جو ان نااہلوں کو کام کے اہل بنائیں گے ۔