بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اقوام متحدہ کے 3 اداروں کی رکنیت حاصل کر نے میں کامیاب

datetime 21  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی)پاکستان اقوام متحدہ کے 3 اداروں کی رکنیت حاصل کر نے میں کامیاب ہو گیا ہے جو اس بات کی عکاسی ہے کہ بین الاقوامی برادری اقوام متحدہ میں پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کرتی ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے جن اداروں کا رکن منتخب ہوا ہے ان میں جرائم کی روک تھام اورانصاف کمیشن (سی سی پی سی جے) ،

کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن (سی ایس ڈبلیو) اور کمیشن آن پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ (سی پی ڈبلیو) شامل ہیں ۔ یہ چھٹی بار ہوا ہے کہ پاکستان جرائم کی روک تھام اور انصاف کے کمیشن کا رکن منتخب ہوا ہے جبکہ اس پینل کے لیے منتخب کیے گئے دیگر ممالک میں قطر، بحرین، بھارت اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ تینوں اداروں کی رکنیت کے حوالے سے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل ( ای سی او ایس او سی) کے 54 ویں سیشن میں ووٹنگ ہوئی ۔ پاکستان نے کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن (سی ایس ڈبلیو ) کی ممبر شپ کے لیے 53 میں 50 وو ٹ حاصل کیے جبکہ اس کمیشن کے دیگر منتخب ممالک میں چین، ایران، جاپان اور لبنان شامل ہیں جبکہ کمیشن آن پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ (سی پی ڈبلیو ) کا بھی رکن منتخب ہوا اس کمیشن کے دیگر رکن ممالک میں انڈونیشیا، سعودی عرب اور چین شامل ہیں ۔ پاکستان سی سی پی سی جے کے رکن کی حیثیت سے منظم جرائم ، منی لانڈرنگ سمیت قومی اور بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے اور اس کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ اور اس کے رکن ممالک کے مابین بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے رہا ہے جس سے فوجداری انصاف کے نظام کی کاکردگی اور غیرجانبداری کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور ماحول کے تحفظ کے لیے جرم سے متعلق قانون کے کردار کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ پاکستان 2013 سے 2017 تک صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے ہدف کے حصول کے لیے قائم کردہ کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن میں خدمات انجام دے چکا ہے اور پاکستان کا اس کمیشن کا رکن منتخب ہونا قومی اور بین الاقوامی سطح پر صنفی رجحان ور خواتین کی ترقی کو فروغ دینے میں اس کے کردار کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ پاکستان کمیشن آن پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ (سی پی ڈی) کا بطور رکن منتخب ہوا اور کمیشن کا مقصد آبادیاتی تحقیق ، آبادی اور ترقی کے شعبے میں بین الحکومتی عمل کی حمایت اور معلومات کے حصول اور ممالک کی آبادی کے اعداد و شمار؎ کی تیاری اور تجزیہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔پاکستان آئندہ سال یکم جنوری سے تینوں کمیشنز کی رکنیت سنبھالے گا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…