جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اعتراف کرتا ہوں جوتا مارنے والی بات نہیں کرنی چاہیے تھی شاہدخاقان عباسی اپنی حرکت پر شدید شرمندہ

datetime 21  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وہ اعتراف کرتے ہیں کہ انہیں اسپیکر کو جوتا مارنے کی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سپیکر صاحب بولنے کاموقع دیے بغیر قرارداد کو بلڈوز کرنا چاہتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر پارلیمان

کی روایات کو سمجھتے ہیں اور نہ ہی اپوزیشن کو کچھ سمجھتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور سپیکر اسد قیصر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔تلخ کلامی کے دوران شاہد خاقان عباسی نے سپیکر کو کہا کہ ’میں آپ کوجوتاماروں گا ‘ تو اسپیکر نے کہا تھا کہ ’میں بھی وہ کام کروں گا دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ہونے والی تلخ کلامی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ شاہد خاقان عباسی نے سپیکر کے بارے میں جو بات کی اس کی مذمت کرتے ہیں، بدقسمتی ہے کہ ایسے لوگ بھی وزیراعظم رہے، یہ انتہا پسندی آپ لوگوں کے دور کی دی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ شاہد خاقان ایک جوتا ماریں گے تو دوسری طرف سے 100 جوتے مارے جائیں گے

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…