منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

کالعدم مذہبی جماعت پرپابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ مقدمات بھی واپس نہیں لئے جائینگے

datetime 20  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کا کالعدم مذہبی جماعت پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

اور وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کو مذاکرات پر بریفنگ دی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ معاہدے کے مطابق حکومت قرارداد پیش کرنے جارہی ہے تاہم جماعت پر پابندی ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، اس لیے کالعدم مذہبی جماعت پر پابندی برقرار رہے گی جب کہ مقدمات بھی واپس نہیں لیے جارہے۔دوسری جانب وفاقی وزارتِ داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کالعدم تنظیم پر سے پابندی نہیں ہٹائی جائے گی۔وفاقی وزارتِ داخلہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے سربراہ کو رہا نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب مذاکرات کرنے والے حکومتی وفد میں شامل پنجاب کے وزیرِ مذہبی امور پیر سعید الحسن شاہ نے کہاہے کہ کالعدم مذہبی جماعت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ نہیں کرے گی۔ ایک انٹرویومیں پنجاب کے وزیرِمذہبی امور پیر سعید الحسن شاہ نے بتایا کہ مذاکرات میں تمام مراحل کامیابی سے طے پا ئے، بریک تھرو میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ماہِ رمضان کی برکت سے ملک بڑے فتنے سے بچ گیا۔پنجاب کے وزیرِمذہبی امور کاکہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان سمیت ملک کا ہر شخص ناموسِ رسالت پر قربان ہونے کا جذبہ رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…