جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

لاہور کے حقائق عوام کے سامنے نہیں آسکے بات چیت ہوئی کیا کسی کو نہیں پتہ شاہد خاقان عباسی نے سوالات اٹھا دیے

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لاہور کے حقائق عوام کے سامنے نہیں آسکے ،بات چیت ہوئی کیا کسی کو نہیں پتہ ،یکا یک پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ،وزیراعظم میں ہمت تھی تو پارلیمان میں تقریر کرتے ،پارلیمنٹ بند کر کے وزیراعظم نے تقریر کی جس کا نہ سر نہ پیر ہے،خلائی مخلوق اب زمینی مخلوق بن چکی ہے ،فیض آباد میں جو

ہوا اس کے حقائق بہت تلخ ہیں،واحد حل ایک کمیشن ہے جس میں حقائق سامنے آئیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ملک میں احتساب کا یکطرفہ نظام چل رہا ہے،حالات بہت تلخ ہیں، انتشار ہے، ہر شخص پریشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز وزیراعظم نے تقریر کی کسی کو سمجھ نہیں آئی کہ بات کیا کی ہے؟،مہنگائی اور بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے ،حالات خراب سے خراب تر ہیں لیکن حکمرانوں کو پرواہ نہیں۔ انہوں نےکہاکہ رمضان شریف میں جو لاہور میں ہوا اس کے حقائق عوام کے سامنے نہ آ سکے۔ انہوں نے کہاکہ احتجاج ناموس رسالت پر تھا حکومت بات چیت کر رہی تھی،بات چیت ہوئی کیا کسی کو نہیں پتہ ،جو ٹولہ پریس کانفرنس کرتا تھا آج غائب ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستانی شہری مارے گئے وزیراعظم نے اس پر بات نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں جماعتوں کا کالعدم قرار دیا جاتا ہے پھر اس سے مذاکرات بھی ہوتے ہیں ،یکا یک پارلیمنٹ کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ،وزیراعظم میں ہمت تھی تو پارلیمان میں تقریر کرتے ،پارلیمنٹ بند کر کے وزیراعظم نے تقریر کی جس کا نہ سر نہ پیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں ہر سڑک پر کنٹینر رکھے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ

ناموس رسالت ۖپر پوری اسلامی دنیا میں کوئی دو رائے نہیں پائی جاتی،ہمارے ملک میں اس پر انتشار کیوں ہے ؟سفیر کو نکالنے کا وعدہ کس نے کیا تھا ؟۔ انہوں نے کہاکہ حکومت جو وعدے کرتی ہے اسے عوام کے سامنے لانا چاہیے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ہم نے اپنے دور میں مذہبی جماعت کے احتجاج

پر جو کہا وہ تاریخ کا حصہ ہے،ہم کہتے ہیں کہ ایک سچائی کا کمیشن بنا دیں سب پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ خلائی مخلوق اب زمینی مخلوق بن چکی ہے ،فیض آباد میں جو ہوا اس کے حقائق بہت تلخ ہیں،اس کا واحد حل ایک کمیشن ہے جس میں حقائق سامنے آئیں۔شاہد خاقان نے کہاکہ وزیروں کو بدلنے سے کچھ نہیں ہو گا ،یہ پانچواں وزیر خزانہ ہے،ہر شخص ہی آج وزیر خزانہ بنا ہوا ہے ،یہ سرکس ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…