بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

15 روپے کے پیچھےآپ نے عوام کو بھکاری بنا دیا، عدالت شدید برہم ، بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 15 روپے کے پیچھے آپ نے عوام کو بھکاری بنا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے رمضان بازاروں میں چینی کے خرایدروں کی لمبی قطاروں پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے رمضان بازاروں سے کل تک چینی کے

خریداروں کی لگی لائنیں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے رمضان بازاروں میں چینی کے خریداروں کی لائنوں سے متعلق کل تک رپورٹ بھی طلب کر لی۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ حکومت نے جو کہا وہی قیمت مقرر کروا دی ؟ چینی کی دکانوں پر لوگوں کی لائنیں کیوں لگوائی جا رہی ہیں؟ عام خریدار کو 85 روپے قیمت پر چینی کیوں نہیں مل رہی ؟ عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر خبریں آپ کے بیان سے مختلف ہیں۔ اگر بات مختلف ہوئی تو آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ 15 روپے کے پیچھے آپ نے عوام کو بھکاری بنا دیا ہے۔ رمضان بازاروں میں چینی کی خریداری کے لیے لمبی لمبی لائنیں نہیں لگنی چاہیئیں۔عدالت نے کہا کہ یہاں عدالت میں حلف نامہ جمع کروائیں کہ لائنیں نہیں لگیں گی۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور اگر انسانی وقار متاثر کرنا ہے تو کسی کے گھر کے باہر سے چینی لینے دیں۔کین کمشنر، ڈی جی انڈسٹری سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…