منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکا نے پاکستان کو ورچوئل موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے پاکستان کو ورچوئل موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی، امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری نے وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو خط لکھ کر اجلاس میں اظہارِ خیال کرنے کی دعوت دی ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام کے مطابق جان کیری کے خط میں کہا گيا ہے کہ اجلاس کا مقصد موسمیاتی بحران کے خلاف مشترکہ عالمی کوششوں کو مضبوط بنانے کی راہیں تلاش کرنا ہے۔ سربراہ اجلاس کے موقع پر پیرس معاہدے کے تحت امریکا 2030 کے لیے پرعزم ہدف پیش کرے گا۔ اس اجلاس میں 17 ممالک پر مبنی بڑی معیشتوں کے توانائی و ماحولیات کے فورم کو اکٹھا کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کے سربراہان کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔دوسری جانب گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس نے 2020ء کی اپنی سالانہ رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ممکنہ طور پر سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست شائع کر دی ، اس میں پاکستان پانچویں نمبر ہے ۔ اس ضمن میں زمین سے نکالنےجانے والے ایندھن کا استعمال ، جس میں کوئلہ ، گیس اور ایندھنی تیل شامل ہے کو ملک کے ماحولیاتی مستقبل کیلئے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ضروری ہے کہ جلداز

جلد ملک کو قابل تجدید توانائی کی سمت لے جانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ، ایسا نہ کر سکنے کی صورت میں خوراک پانی اور توانائی کی سلامتی سے متعلق موجودہ خطرات کئی گنا بڑھ سکتے ہیں ۔ ان خدشات کا اظہار آئی پی ایس کی توانائی ، پانی اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق سٹیرنگ کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس میں کیا گیا جو انسٹیٹوٹ آف پالیسی سٹدیز اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…