اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کا معاملہ جلد ٹھنڈا ہو جائے گا، شیخ رشید بھی جہانگیر ترین کے معاملے پر بول پڑے‎

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 20 اپریل تک کالعدم جماعت کو تحلیل کردیں گے،کالعدم جماعت کے اکاؤنٹ منجمد اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد جی سیون میں سستا رمضان بازارکا دورہ کیا اور بازار میں قیمتوں کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، عوام کو سستے بازاروں کے ذریعے ریلیف دے رہے ہیں، عوام کوسستی اشیا مہیا کریں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ کالعدم جماعت نے ملک کی 192 جگہوں کو بندکیا تھا، اس وقت صرف لاہور یتیم

خانہ چوک بند ہے اور اب بھی حالات کشیدہ ہیں، کالعدم جماعت کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، 20 اپریل تک کالعدم جماعت کو تحلیل کردیں گے، ان کے اکاؤنٹ منجمد اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ 20 اپریل کو راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کو راستے کھلے ملیں گے۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز ناموس رسالتؐ سے متعلق اہم بیان دیا کہ کسی صورت گستاخی کو قبول نہیں کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ جہانگیر ترین پارٹی کا حصہ ہیں، امید ہے ساتھ ہی رہیں گے، مجھے یقین ہے جہانگیر ترین کا معاملہ بھی ٹھنڈا ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…