شوکت ترین نے غلط بات کی اسد عمر نے معاملہ وفاقی کابینہ میں اٹھانے کا اعلان کر دیا

18  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراسد عمر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوےکہا ہےکہ حکومت کے فیصلوں پر کابینہ میں مشترکہ ذمہ داری کا تصور ہے، زیادہ تر بڑے فیصلے وفاقی کابینہ لیتی ہے، کابینہ میں کس کو وزیر لگانا ہے کس کو نہیں لگانا یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے، وزراء کی

پرفارمنس اچھی رہی تو عمران خان کو کریڈٹ ملے گا، وزراء کی پرفارمنس بری رہی تو الزام عمران خان پر عائد ہوگا، ذمہ داری عمران خان کی ہے تو فیصلہ بھی عمران خان کا ہونا چاہئے، حکومت کے اختتام پر لوگ ڈیلیوری دیکھیں گے کتنے وزراء بدلے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ معیشت گواہی دے رہی ہے کہ پاکستانی معیشت صحیح سمت میں جارہی ہے، مارکیٹ بارہ مہینے پہلے 28ہزار پر تھی آج 45ہزار پوائنٹس پر ہے، پاکستان کی برآمدات پہلے سے بہتر ہوگئی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پچھلے چھ سال میں سب سے کم ہے، باہر سے ترسیلات زر ریکارڈ سطح پر آرہی ہیں، حفیظ شیخ کے ماتحت معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی،وزیراعظم معیشت کی مزید بہتری چاہتے ہیں اس لئے وزارت خزانہ میں تبدیلی کی۔ اسد عمر نے کہا کہ شوکت ترین نے حکومت کی معاشی کارکردگی پر غلط تجزیہ پیش کیا، شوکت ترین کے ساتھ کابینہ میٹنگ میں اس پر بات بھی کریں گے، پاکستانی معیشت جاں کنی کی کیفیت میں تھی آج اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی ہے، شرح نمو بڑھ رہی ہے پرائیویٹ سیکٹر کو اعتماد آرہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…