بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

سرکاری فنڈ ز میں 75کروڑ روپے کا غبن پکا ثبوت نیب کے ہاتھ لگ گیا، اہم انکشافات

datetime 17  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے بلوچستان میں 75 کروڑ روپے کے سرکاری فنڈز میں مبینہ غبن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر بعض افسروں کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں ۔ روزنامہ جنگ میں طاہر خلیل

کی شائع خبر کے مطابق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے سرکاری خزانے 75 کروڑ روپے نیشنل بنک سے کراچی کے ایک پرائیوٹ بنک میں جمع کرا دیئے تھے ۔ جس پر صوبائی محکمہ خزانے نے کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو سرکاری خزانے کے 75کروڑ روپے واپس نیشنل بنک اوتھل برانچ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت بلوچستان نے زمینوں کے معاوضے کے حوالے سے پونے ایک ارب (75کروڑ روپے)کی خطیر رقم گزشتہ سال ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے سرکاری اکائونٹ میں بھجوائی تاہم ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس اور محکمہ خزانہ کے بعض افسران کی مبینہ ملی بھگت سے ایک مبہم قسم کا اجازت نامہ حاصل کیا گیا جس کے تحت ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے دفتر نے 75کروڑ روپے کی مذکورہ رقم جو کہ امانت کے طور پر انکے سرکاری اکائونٹ میں منتقل کی گئی تھی اسے کراچی میں اپنابنک کے نام سے واقع نجی بنک میں جمع کرادیئے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…