جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

بااثر افسران نے وزیر اعظم کے سٹیزن پورٹل کو چکمہ دیدیا شکایت کرنے والے ملازم کوہی نوکری سے فارغ کر وادیا

datetime 15  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے سیٹزن پورٹل پر سرکاری ادارے میں جعلی ڈگری اور ڈومیسائل ہولڈر آفیسر کی شکایت کرنے والے درجہ چہارم کے ملازم کو نوکری سے ہی فارغ کر دیا گیا ہے ،معلومات کے مطابق وزارت

صنعت و تجارت کے ادارہ ،پیٹاک میں کرپشن اور اقربا پروری کے ساتھ جعلی ڈومیسائل اور ڈگری ہولڈر آفیسر کی سید نسیم نے وزیراعظم شکایت سیل میں رپورٹ درج کرائی جس کی چند دن انکوائری ہوئی اور بعدا زاں شکایت کرنے والے چھوٹے ملازم کو نوکری سے ہی فارغ کردیا گیا،مذکورہ متاثرہ شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے اور کرپٹ افسران بدستور اپنے عہدوں کو انجوائے کر رہے ہیں ،واضح رہے کہ سید نسیم نے پیٹاک کے تین افسران عمران جرال،کاشف جرال اور عرفان جرال کے جعلی ڈومیسائل جو کہ کوئٹہ سے بنوائے گئے تھے ان سے متعلق کوئٹہ میں بھی ایک کیس زیر سماعت ہے ،اس پر شکایت کی گئی تھی مگر بااثر افسران نے سیٹزن پورٹل کو ہی چکما دیکر شکایت کرنے والے ہی نوکری سے فارغ کروا دیا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…