بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

معافی کس بات کی، غلطیاں اور چالاکیاں وہ کریں اور معافی ہم کیسے مانگیں، مولانا عبدالغفور حیدری کی پیپلز پارٹی پر شدید تنقید

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سینیٹر مولانا عبدلغفور حیدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی خودکشی کر لی ہے،معافی کس بات کی غلطیاں اور چالاکیاں وہ کریں اور معافی ہم کیسے مانگیں ،حکومت کے خلاف تحریک وہی چلا سکتے ہیں جنھوں نے کشتیاں جلا رکھی ہوں۔  جے یو آئی کا ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر مولانا عبدلغفور حیدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی استعفے اس وقت دیتی جب انہوں نے باپ سے ووٹ لیے تھے۔ پیپلز پارٹی درپردہ عمران خان کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو سہارا دے رہی ہے۔ پیپلز پارٹی جو کر رہی اس کو

جواب عوام اگلے الیکشن میں اسے دیں گے۔ اس سوال پر کہ کیا پی ڈی ایم اے این پی اور پیپلز پارٹی سے معافی مانگے گی؟ مولانا غفور حیدری کا کہنا تھاکہ معافی کس بات کی غلطیاں اور چالاکیاں وہ کریں اور معافی ہم کیسے مانگیں۔ ہمیں پیپلز پارٹی کے جانے کی خوشی ہوئی کہ اب ہم یکسوئی سے تحریک چلائیں گے۔ ایک اورسوال پر کہ کیا پی ڈی ایم کے دوبارہ اکھٹے ہونے کوئی گنجائش ہے ؟مولانا غفور حیدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا صرف ایک ہی راستہ ہے۔ یوسف رضا گیلانی استعفیٰ دیں اس کے بعد اگلی بات ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…