جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ن لیگ کا بڑا یوٹرن، انتہائی اہم فیصلہ موخرکردیا

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے بھی ایک بڑا یوٹرن لیتے ہوئے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے اور اسے حیرت انگیز طور پر پیپلز پارٹی کے استعفوں کے ساتھ مشروط کر دیا ہے،ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ پیپلز پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو مکمل طور پر سائیڈ لائن کر دیا ہے

اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر بھی پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت حاصل کی جس سے واضح ہوگیا کہ پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان معاملات چل رہے ہیں اس لئے مسلم لیگ (ن)اگر خود سے استعفے دے گی تو پھر پیپلز پارٹی خالی کی جانیوالی نشستوں پر اپنے امید وار کامیاب کروانے کے لئے کھڑے کر سکتی ہے اور حکومت کی حمایت بھی حاصل کر سکتی ہے اس لئے ن لیگ اکیلے استعفے نہیں دے گی تا کہ اس کا فائدہ پیپلز پارٹی نہ اٹھا سکے ۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے استعفوں کے معاملے پر پارٹی کے سینئر رہنمائوں کو سخت موقف اختیار نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ،ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بھی پارلیمنٹ اور پنجاب اسمبلی سے استعفے نہیں چاہتے جبکہ اراکین قومی اسمبلی کی اکثریت بھی استعفے دینے کے حق میں نہیں ۔  مسلم لیگ (ن) نے بھی ایک بڑا یوٹرن لیتے ہوئے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے اور اسے حیرت انگیز طور پر پیپلز پارٹی کے استعفوں کے ساتھ مشروط کر دیا ہے،ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ پیپلز پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو مکمل طور پر سائیڈ لائن کر دیا ہے

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…