ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

قرآن پاک پڑھانے والے استاد نے 13 طالب علم کی جان لے لی، والد نے دردناک داستان سنا دی

datetime 12  اپریل‬‮  2021 |

مظفر گڑھ (این این آئی) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے پل اٹھاسی میں مبینہ طور پر مدرسے سے چھٹیاں کرنے پر استاد کے تشدد سے 13 سالہ طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے لڑکے کے والد مرید حسین کی مدعیت میں مدرسے کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔واقعہ کی فرسٹ انفارمشین رپورٹ (ایف

آئی آر) کے مطابق مرید حسین کے 3 بیٹے مدرسے میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے جاتے تھے جنہوں نے 3، 4 روز سے مدرسے کی چھٹی کی تھی۔والد کے مطابق وقوعہ کے روز وہ خود بچوں کو مولوی محمد اکبر کے پاس قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے چھوڑ کر آئے اور بتایا کہ چھٹی کے وقت بھی خود لینے آئیں گے تاہم دوپہر کو ان کا ایک بیٹا دوڑتا ہوا گھر آیا اور بتایا کہ استاد اس کے بھائی سلیمان کو ڈنڈے سے ماررہے ہیں جس پر وہ فوراً مدرسے پہنچے تو دیکھا کہ باقی بچے قرآن پاک پڑھ رہے ہیں تاہم ملزم بدستور سلیمان پر تشدد کررہا تھا۔والد کے مطابق جب انہوں نے استاد سے اپنے بیٹے کو چھڑایا تو وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھا جسے گھر لے جایا گیا، تاہم وہاں جب حالت بگڑنے لگی تو اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان جانے کو کہا۔ایف آئی آر میں والد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال جاتے ہوئے ان کا بیٹا راستے میں دم توڑ گیا جس کے بعد استاد کے ورثا نے راضی نامے کے لیے کوشش کی تاہم انہوں نے کسی قسم کے راضی نامے سے انکار کردیا۔والد کی درخواست پر پولیس نے مولوی محمد اکبر کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔اس سے قبل لاہور کے علاقے برکی میں مبینہ طور پر قاری کے تشدد سے مدرسے کا 9 سالہ طالب علم جاں بحق ہو گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…