جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

رمضان المبارک میں صدقہ فطر وفدیہ صوم کا اعلان

datetime 12  اپریل‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) رمضان المبارک میں صدقہ فطر وفدیہ صوم کا اعلان کردیا گیا ہے، گندم کے حساب سے فطرانہ اورفدیہ صوم 120 روپے فی کس ہوگا،جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ 60 روزے رکھنا ہے یا 60 مساکین کو دو وقت کاکھاناکھلانا لازمی ہے۔اہلسنت مکتبہ فکرکے مطابق اس سال صدقہ فطر وفدیہ صوم گندم کے

حساب سے 120 روپے فی کس ہے اسی طرح جواستعمال کرنیوالوں کو 300 روپے، کھجورکے حساب سے 800 روپے،کشمش کے حساب سے 1600 روپے اور منقہ کے حساب سے 3 ہزار روپے ہوگا۔ 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 3600 روپے، جو کے مطابق 9 ہزار روپے، کھجورکے حساب سے 24 ہزار روپے، کشمش کے حساب سے 48 ہزار روپے اورمنقہ کے حساب سے 90 ہزار روپے اداکرنا ہوگا۔جامعہ نعیمیہ کے مہتمم ڈاکٹرراغب نعیمی نے بتایا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یاپھر60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔ 60 مساکین کے کفارہ صوم رقم گندم کے حساب سے 7200 روپے ہے۔ جو کے حساب سے 18 ہزار، کھجورکے حساب سے 48 ہزار،کشمش کے حساب سے 96 ہزار روپے ہے۔علما کرام کا کہنا ہے پنجاب کے علاوہ دیگرصوبوں میں رہنے والے متعلقہ اجناس کی قیمت کی مناسبت سے صدقہ فطر اورفدیہ صوم اداکریں۔ رمضان المبارک میں صدقہ فطر وفدیہ صوم کا اعلان کردیا گیا ہے، گندم کے حساب سے فطرانہ اورفدیہ صوم 120 روپے فی کس ہوگا،جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ 60 روزے رکھنا ہے یا 60 مساکین کو دو وقت کاکھاناکھلانا لازمی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…