ایف آئی اے کا مزید 13شوگر ملز کیخلاف کاروائی کا آغاز شوگر ملوں کے نام بھی سامنے آگئے

8  اپریل‬‮  2021

لاہور(این این آئی ایف آئی اے نے مزید تیرہ شوگر ملز کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں شوگر مل مافیا اور سٹہ بازوں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے، اور اب تک متعدد شوگر ملز مالکان کو گرفتار یا ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جاچکا ہے، اب ایف آئی اے نے مزید 13 شوگر

ملز کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔جن شوگر ملز کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے، ان میں ہنزہ شوگر، اشرف شوگر، حسین شوگر ، سیون اسٹار شوگر، شیخو شوگر، اتحاد شوگر، فاطمہ شوگر، کشمیر شوگر، میر پور شوگر، النور شوگر، سورج شوگر، ایس جی ایم شوگر اور سندھ باد شوگرملز شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 15 شوگر بروکرز سٹہ گروپس کے حوالے سے اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں، جب کہ ایف آئی اے نے 8 شوگر ملز مالکان کو نوٹسز بھجوائے لیکن تاحال کوئی ایف آئی اے پیش نہ ہوا۔ایف آئی اے کے مطابق مریم نواز کی چوہدری شوگر مل کو 31 مارچ کو، حمزہ شہباز کی رمضان شوگر مل کو 2 اپریل، جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو گروپ کو پہلے 2 اپریل کو طلب کیا گیا تھا، اور پیش نہ ہونے پر انہیں اب دوبارہ جمعہ کو ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس بھجوایا گیا ہے، المعیز شوگر مل کو 5 اپریل کو طلب کیا گیا تھا، میاں طیب کی حمزہ شوگر مل کو 8 اپریل کو طلب کیا گیا ہے، ہمایوں اختر کی تاندلیانوالہ شوگر مل کو 12 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…