جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

حکومت نے ایچ ای سی کی خودمختاری ختم کردی

datetime 7  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایچ ای سی کو باقاعدہ وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کے آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے

آرڈیننس کے مطابق آئندہ ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہونگے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد صدرمملکت کی جانب سے آج آرڈیننس کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ ایچ ای سی کے تمام سابقہ سربراہان نے ماضی میں خودمختاری کو محدود کرنے کی ایسی کوششوں کی مخالفت کی تھی۔خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔واضح رہے کہ طارق بنوری کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 2018 میں تعینات کیا تھا اور چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے مئی 2022 تک 4 سالہ مدت پوری کرنا تھی۔ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے اس حوالے سے باقاعدہ آرڈیننس منظور کیا تھا۔ جس کے بعد چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 4 سے 2 سال ہو جانی تھی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایچ ای سی کو باقاعدہ وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کے آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے آرڈیننس کے مطابق آئندہ ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہونگے۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…