ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

لاہور سے دبئی جانے والی غیر ملکی پرواز آدھے راستے سے واپس

datetime 16  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی روانہ ہونے والی ایک غیر ملکی پرواز کو دورانِ پرواز واپس لاہور ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 623 لاہور سے روانگی کے بعد فضا ہی میں تھی کہ اسے واپس موڑ کر لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کروا دیا گیا۔ اس پرواز میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔رپورٹس کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا۔ حملے کے نتیجے میں ایک فیول ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر روک دی گئی۔اس صورتحال کے باعث متعدد بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں، جن میں سے کچھ کو راستے میں ہی روک دیا گیا جبکہ کئی طیاروں کو اپنے روانگی کے مقامات کی جانب واپس بھیج دیا گیا یا متبادل ایئرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق آگ کئی گھنٹوں تک لگی رہی تاہم بعد ازاں سول ڈیفنس کے عملے نے اسے قابو میں کر لیا۔

ابتدائی مرحلے میں تمام پروازیں معطل کر دی گئی تھیں، تاہم بعد میں محدود پیمانے پر فضائی آپریشن دوبارہ بحال کر دیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی ایئرپورٹ پر اب جزوی طور پر فلائٹ آپریشن جاری ہے، تاہم اب بھی کچھ پروازیں تاخیر کا شکار یا منسوخ ہو رہی ہیں جبکہ کئی طیاروں کو المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت دیگر متبادل مقامات کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…