جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

دنیا بدل گئی لیکن پولیس کی روش نہ بدلی، پولیس اہلکاروں کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد، سب انسپکٹر کی خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چونیاں (این این آئی) چونیاں میں پولیس نے گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کیا اور اس سے بدتمیزی بھی کی۔سب انسپکٹر جمیل خان کے تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او قصور نے نوٹس لے کر جمیل خان کو معطل کردیا اور واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف اس کے سابق شوہر نے مکان پر

قبضے کی شکایت درج کرائی تھی۔ دنیا بدل گئی لیکن پنجاب پولیس کی روش نہ بدلی، قصور میں پولیس اہلکاروں نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، خاتون کو سب انسپکٹر نے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، خاتون پر ہی مقدمہ بھی درج کروا دیا۔ اس واقعہ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سب انسپکٹر گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کر رہا ہے۔ خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے پر عوام میں سخت غصہ پایا جا رہا ہے اور انہوں نے ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس نے مارچ2021 کے دوران175 اشتہاری مجرمان سمیت276 ملزمان گرفتار،ایک کروڑ37لاکھ65 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا، پولیس کے مطابق پولیس نے ضلع بھر میں مارچ2021 کے دوران اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 175 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے جن میں قتل کے10، ڈکیتی کے 4 اورراہزنی کا 1 اشتہاری شامل ہے جبکہ عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے66 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کارروائی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی پی او سرگوھا ذوالفقار احمد نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے

لئے مہم کو مذید تیز کیا جائے۔ اسی طرح مختلف وارداتوں میں ملوث 11 گینگز جن میں ڈکیتی، راہزنی، مویشی چوری، موٹرسائیکل چوری اور نقب زنی میں مطلوب 35 ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینا گیا اور چوری شدہ مال مسروقہ کل مالیت ایک کروڑ 37 لاکھ 65 ہزار روپے برآمدکرکے بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…