لاہور (آن لائن) وفافی حکومت صوبہ پنجاب کی کھربوں روپے کی نادہندہ نکلی بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کو 146ارب روپے کے فنڈز ادا کرنا ہیں جو تاحال ادا نہیں کئے جاسکے۔ وفاقی حکومت کے اس روئے کی وجہ سے پنجاب حکومت شدید اضطراب کا شکار ہے اور حکومت پنجاب میں جو منصوبے شروع کرنا چاہتی ہے وہ تاحال شروع نہیں کئے جاسکے جبکہ پنجاب کے مالی بحران کے باعث بعض جاری منصوبوں کے رکنے کا بھی
خدشہ ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں ایک ایک کمرشل کورٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے صوبائی وزیر قانون کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ صوبے بھر میں کمرشل کورٹس کے قیام کے بعد ان عدالتوں میں پنجاب بھر کے کاروباری شخصیات کاروباری کمپنیوں سمیت دیگر کمرشل کیسز سے متعلق مقدمات دائر کئے جائیں گے اور کمرشل عدالتیں ان مقدمات پر فیصلے کریں گی۔