ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

آرمی چیف کی جانب سے 6وفاقی وزرا ء کو بلا کر ان سے دوٹو ک لہجے میں کچھ باتیں کیے جانے کا انکشاف

datetime 3  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے 6 وفاقی وزرا کو بلا کر ان سے دوٹو ک لہجے میں کچھ باتیں کی ہیں ، یہ انکشاف سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے اپنے ایک کالم میں کیا، انہوں نے لکھا کہ جو باتیں کی گئیں ان میں پہلی یہ ہے کہ تحریک انصاف حکومت کی مایوس کن کارکردگی

عوامی اشتعال کا باعث بن رہی ہے ، چنانچہ ایسی حکومت عوام پر مسلط کرنے پر اسٹیبلشمنٹ کی ساکھ کو شدید زک پہنچ رہی ہے ، دوسری بات یہ کی گئی کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں وزرائے اعلیٰ تبدیل کرکے حالات میں بہتری لائی جائے ، جب کہ تیسری بات یہ تھی کہ وفاقی حکومت چلانے کے لیے باصلاحیت اور قابل اعتماد ٹیم بنائی جائے تاکہ کم از کم معیشت کو تو اپنے پائوں پر کھڑا کیا جاسکے۔نجم سیٹھی کے مطابق وزرا کو سنجیدہ لہجے میں بتایا گیا کہ وقت تیزی سے ہاتھ سے نکل رہا ہے ، اس نصیحت کے نتائج یہ نکلے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ندیم بابر اور حفیظ شیخ کو بخوشی عہدوں سے فارغ کردیا حالانکہ وہ حال ہی میں ان کی حیرت انگیز کامیابیوں کی تعریف کررہے تھے ، درحقیقت انہوں نے حفیظ شیخ کو سینٹ کا ٹکٹ بھی دے دیا تھا تاکہ وہ منتخب ہو کر وزارت خزانہ کو باقاعدہ وزیر کے طور پر چلائیں ، کچھ مزید کانٹ چھانٹ بھی ہونے جارہی ہے۔سینئر صحافی و تجزیہ کار نے لکھا کہ تاریخ کے اس اہم موڑ

پراسٹیبلشمنٹ کو ملک میں ایک مقبول سویلین شراکت دار چاہیے تھا تاکہ پاکستان کو ایک ایسا نارمل ملک بنایا جاسکے جہاں ملکی سیاست اور معیشت اس کی بیرونی پالیسیوں کو کنٹرول کرتی ہے ، تاہم مشکل یہ آن پڑی کہ وہ سویلین شراکت دار دور جدید کا شیخ چلی ثابت ہوا ہے ، جتنی جلدی

اسٹیبلشمنٹ اپنی خوش فہمی سے نکل آئے اوراپنے گھر کو درست کرلے ، اتنا ہی بہتر ہوگا کیونکہ ریاست اور معاشرے اور ہرکسی کے لیے اسی میں بہتری ہے۔دوسری جانب سینئر تجزیہ کار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان غصے میں ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے ناراض ہیں،

ممکن ہے کہ وہ اسمبلیاں توڑ دیں ۔پچھلی دفعہ جب یوسف رضا گیلانی کا معاملہ ہوا تھا تو انہوں نے ارادہ کیا تاہم انہیں مشورہ دیا گیا کہ اسمبلیاں نہ توڑیں اور پھر عمران خان نے مشورہ مان لیا۔ ہارون رشید نے مزید کہا کہ اس مرتبہ ممکن ہے وہ اسمبلیاں توڑنے کا ارادہ کریں تو ہو سکتا ہے

انہیں نہ روکا جائے۔جب اسمبلیاں توڑ دیں گے تو پھر اللہ بہتر جانتا ہے کہ کیا ہو گا ،شہباز شریف تو ہے ہی۔حفیظ شیخ کا جو فیصلہ ہوا ہے۔یہ اسٹیبلشمنٹ سے کہہ رہے ہیں کہ میں آپ کا آدمی نکال رہا ہوں۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے جیتنے کا فائدہ خان صاحب کو ہوا ہے ،

نقصان تو ن لیگ اور پی ٹی ایم کو ہوا وہ تو ٹوٹ گئی۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری بہت بے چین ہیں وہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بھی ورکنگ ریلیشن شپ ہو اور حکومت سے بھی۔ کیونکہ وہ بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…