اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی غضنفر عباس چھینہ کے خلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں نیب لاہور نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے انکوائری بند کرنے کی اجازت بھی مانگ لی ، غضنفر عباس چھینہ کے خلاف نیب لاہور آمدن
سے زائد اثاثوں پر تحقیقات کر رہا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غضنفر عباس چھینہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے لہٰذا انکوائری بند کردی جائے۔نیب کو موصول ہونے والی درخواست میں شکایت کنندہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ حکومتی ایم پی اے نے سرکاری زمین میں ردو بدل بھی کیا ہے۔