جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

این اے 249 ضمنی انتخابات، ن لیگ انتخابی مہم میں ٹافیاں بانٹنے لگی

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ+ این این آئی) ن لیگ این اے 249 کے ضمنی الیکشن کی کمپین میں ٹافیاں بانٹنے لگی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طارق متین نامی نے ٹافیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آن آ لائٹر نوٹ، کینڈی لینڈ اور بسکونی کے مالک مفتاح اسماعیل صاحب حلقے کو گولیاں دے رہے ہیں، لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل

نے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے انتخابی مہم میں بچوں اور بڑوں میں ٹافیاں تقسیم کیں، ٹافیوں کے ریپر پر مفتاح اسماعیل کی تصویر چھپی ہوئی ہے اور تصویر کے اوپر ان کا نام درج ہے، ریپر کے پچھلے حصے پر حلقے کا نام اور پاکستان مسلم لیگ (ن) درج ہے۔ دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے ”مرحوم اتحاد“ کی فاتحہ خوانی کیلئے بھی کوئی موجو د نہیں ہے،اربوں، کھربوں لوٹنے والی (ن) لیگ کی جانب سے کراچی کے ضمنی انتخاب میں ووٹرز کو ”ٹافیاں“دے کر بہلانے او رراغب کرنے کی کوشش مضحکہ خیز ہے، عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وباء کی تیسری لہر کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی کی خواتین رہنماؤں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ معلوم ہوا ہے شریف خاندان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان لندن سے مریم صفدر کیلئے خصوصی نسخہ لے کر آئے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ انہیں اس سے آفاقہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور جے یو آئی والے پی ڈی ایم کے مردہ اتحاد میں دوبارہ جان ڈالنے پر توانائیاں ضائع کرنے کی بجائے اپنی اصلاح کریں تاکہ دوبار ہ عوام کو منہ دکھانے کے قابل ہو سکیں۔ علاوہ ازیں اپنے بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کورونا وباء کی تیسری لہر انتہائی شدت سے پھیل رہی ہے،حکومت

اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اپنے طور پر اقدامات اٹھا رہی ہے لیکن اس کے سو فیصد نتائج عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروبار کو مکمل طو رپر بند نہیں کرنا چاہتی،محدود کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…