اسلام آباد(آن لائن/این این آئی )ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات اور ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر مصطفی تنویر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز 12 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ 6 ہزار سے زائد ایکٹیو کیسز ہوگئے ہیں،ہر طرح کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے،یکم اپریل سے کوئی شادی کی تقریب نہیں ہوسکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہناتھا کہ اسلام آباد میں نئے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ڈی ایچ اے ٹو کو سیل کیا جارہا ہے ،سوہان گارڈن، پی ڈبلیو ڈی ،جی سکس ،لوئی بھیر، پی ڈبلیو ڈی میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کوشش ہے رمضان تک شرح کم کرکے 6 فیصد تک لائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہناتھا کہ اسلام آباد میں سیاسی اجتماعات پر مکمل پابندی ہے۔کوئی بھی سیاسی جماعت خلاف ورزی کرے گی ایکشن لیا جائے گا۔پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کو لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی تعداد کم کررہے ہیں۔ سکولز کو امتحانات لینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔خلاف ورزی پر سکولز کے پرنسپلز کے خلاف کاروائی ہوگی۔ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر مصطفی تنویر کا کہناتھا کہ پولیس لاک ڈاون پر مکمل عملدرآمد کروائے گی۔پولیس بھی کورونا سے متاثر ہورہی ہے۔جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 بچے کورونا وباء کا شکار ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6 ہزار460 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے میں ایک سے 10 سال کے 71 بچے کورونا وباء سے متاثر ہوئے ہیں۔اسکے علاوہ اسلام آباد میں ، 11سے 20 سال کے51 بچوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فی صد سے زائد ہوگئی ہے۔
جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے ضلع راولپنڈی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہونے کے باعث کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگاجب کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس بند کمروںکے اجلاس تک محدود ہو کر رہ گئیں ہیںجس کے باعث ضلع راولپنڈی میں کورونا وائرس کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ضلع راولپنڈی کی کسی بھی مارکیٹ میں حکومتی ایس او پیز پر
عملدرآمدکرنے میں ضلع انتظامیہ اورپولیس بے بس ہو کر رہ گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ضلع بھرکے کاروباری و تجارتی مراکز میں حکومتی ایس او پیز کی خلاف وزیاں کر کے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا نے دیئے گئے ہیں اس ضمن میں پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں کوروناوایس او پیز اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزیاں کرنے ولوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 43
مقدمات درج کئے گئے اور 60افراد کو گرفتار کیا گیا انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار ڈویژن20مقدمات درج کر کے 37افراد کو گرفتار کیاگیا ہے اس طرح صدر ڈویژن پولیس کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر 23پر مقدمہ درج کیا جبکہ 23افراد کو گرفتار کیا انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف بازاروں، دکانوں اور ہوٹلوں میں کورونا ایس او پیز اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر
مقدمات درج کیے گئے اور ان کو گرفتار بھی کیا گیااورضلع بھر کی پولیس کورونا ایس او پیز اورحکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کر رہی ہے اور کوروناوائرس سے بچاؤکے لیے حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں پرعملدآمدکوہرصورت یقینی بنایاجائے گا۔