بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اگلے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کے استعمال کے منصوبے میں بڑی پیشرفت، اپوزیشن کے شدید تحفظات

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگلے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کے منصوبے پر پیش رفت کیلئے الیکشن کمیشن نے نجی شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔روزنامہ جنگ میں طاہرخلیل کی شائع خبر کے مطابق اسلام آباد میں ذرائع کا کہنا ہے کہ

الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ کے منصوبے پر سنجیدہ اقدامات کئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے آئی ٹی شعبے میں الیکٹرانک ووٹنگ سیل قائم کیا گیا ہے جس کے سربراہ ڈی جی آئی ٹی بنائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے ای ووٹنگ منصوبے پر تیزی سے پیش رفت کیلئے فیصلہ کیا ہے کہ نجی شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اس ضمن میں ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔لیکن قانون سازی کے بغیر انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینزمتعارف کروانے کی حکومتی خواہش محض ایک نعرہ رہے گی۔اس کے لیے قانون سازی اپوزیشن جماعتوں سے اتفاق رائے کے بعد ہی ممکن ہے۔ جب کہ اپوزیشن نے اس تجویز کو اس لیے مسترد کردیا ہے کیونکہ ای وی ایمز بھی آر ٹی ایس کی طرح کا ایک آلہ ہوگا، جو کہ 2018 کے عام انتخابات میں خراب ہوگیا تھا اور اس کی وجہ سے انتخابی عمل مشکوک ہوگیا تھا۔روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی شائع خبر کے مطابق اپوزیشن کا ماننا ہے کہ ای وی ایمز میں

شفافیت کی کمی ہے، اس کی نشان دہی آزاد اداروں نے بھی کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد ای وی ایمز متعارف کروانے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کے عمل کو حتمی شکل دیں۔بابر اعوان اس ضمن میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…