پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے،مولانا فضل الرحمان فوری طور پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی طرف لوٹیں،مشورہ دے دیا گیا

27  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے تمام دھڑے ختم کرکے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں، جے یو آئی کو بھی موروثی جماعت بنانے کی کوشش کی گئی، مولانا فضل الرحمان کو صدارتی الیکشن لڑنے سے منع کیا تھا ، پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے،

مولانا فضل الرحمان فوری طور پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی طرف لوٹیں۔جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹریٹ کا افتتاح کرتے ہوئے مولانا خان محمد شیرانی اور حافظ حسین احمد نے پریس کانفرنس کی ۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں مولانا فضل الرحمن اور ان کے بیٹے کو قومی اسمبلی انتخابات سے روکا تاہم مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کے کہنے پر انتخابات میں حصہ لیا۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اپنی ساکھ کو بچانے کے لیے لگے ہوئے ہیں ، جے یو آئی میں نظریات کی سیاست کو نقصان پہنچا۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا شیرازہ بکھر گیا ہے۔حافظ حسین احمد نے سوالیہ انداز میں کہا کہ مریم نواز کی کیا قابلیت ہے؟ پارٹی کی بڑی شخصیات مریم نواز کے پیچھے کھڑی ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اور مولانا شیرانی مولانا فضل الرحمٰن سے پہلے پارٹی کے رکن بنے۔ حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے تمام دھڑے ختم کرکے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں، جے یو آئی کو بھی موروثی جماعت بنانے کی کوشش کی گئی، مولانا فضل الرحمان کو صدارتی الیکشن لڑنے سے منع کیا تھا ، پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے،مولانا فضل الرحمان فوری طور پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی طرف لوٹیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…