اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کا بینہ میں ایک بار پھر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان دوبارہ آفس سنبھالتے ہی کابینہ میں تبدیلیاں کریں گے۔ وزیراعظم کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ میں رد بدل کریں گے۔بعض وزرا کو دوبارہ قلمدان سونپے جائیں گے۔کابینہ میں تبدیلیاں آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر فیصل واوڈا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عثمان ڈار کی کابینہ میں واپسی ہو گی جبکہ مشیروں میں رد و بدل پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ
وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کوبھی نمائندگی دینے پر مشاورت کی گئی ہے۔وفاقی کابینہ میں ردو بدل کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جاسکتی ہے جب کہ وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔